• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منزل پاکستان اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے مابین معاہدہ

کراچی( پ ر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک ریسرچ ادارے منزل پاکستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے باہمی تعاونسے ملک کی میری ٹائم صنعت کی بہتری کیلئے مشترکہ تحقیق اور جدوجہد کریں گے۔ دونوں تھنک ٹینک آرگنائزیشنز پاکستان کی موجودہ میری ٹائم پالیسی پر نظرثانی کے ساتھ ساتھ ملک کی شپنگ اور فریٹ سروسز ، پورٹ افرااسٹرکچر ،سروسز اور میری ٹائم انوائرمنٹ کو انٹرنیشنل کنونشنز کے معیار کے مطابق بنانے اور قانون سازی اور پالیسی اسٹرکچر میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین