• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کیخلاف سخت موقف ہے، پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔

واشنگٹن میں امریکا بھارت بزنس کونسل کے چوالیسویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کے خلاف سخت موقف اپنایا گیا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سابق صدر بش نے بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا، صدر اوباما نے بھارت کو مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا اور صدر ٹرمپ کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پومپیو 24 سے 30 جون تک بھارت اور سری لنکا سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔ 

تازہ ترین