• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اکیسویں صدی میں جنگ کی حکمت عملی کافی حد تک بدل چکی ہے‘


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں کورس کے شرکاءاور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی پی این وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پی این وار کالج نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان کو درپیش نیشنل سکیورٹی چیلنجز پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

جنرل زبیرمحمودحیات نے کہا کہ اکیسویں صدی میں جنگ کی حکمت عملی کافی حد تک بدل چکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خطے میں سکیورٹی کی صورت حال کا دارومدار ساؤ تھ ایشیاءمیں امن و استحکام سے منسلک ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنرل زبیرمحمودحیات نے خطے میں اور خصوصی طور پر افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خطاب کے بعدچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے شرکاءکے سوالات کے سیر حاصل جوابات بھی دیئے۔

قبل ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے یاد گارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

تازہ ترین