• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت ٹاکرا، 150والا ٹکٹ ڈھائی ہزار پائونڈ میں بکنے لگا

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں بارش کے امکانات موجود ہیں تاہم میچ سے تین دن قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکٹ ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔ پولیس اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کرے گی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، ٹکٹیں تمام فروخت ہوچکی ہیں اور بلیک مارکیٹ میں ڈیڑھ سو پائونڈز والا ٹکٹ دو سے ڈھائی ہزار پائونڈز تک میں فروخت ہورہا ہے ۔ شائقین کے جوش پر بارش پانی پھیر سکتی ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بارش کی پیش گوئی ہے۔صبح دس بجے سے شام سات بجے تک بارش کے چالیس سے پچاس فیصد تک امکانات ہیں۔ مانچسٹر میں بدھ کی شب سے شروع ہونیوالی بارش جمعرات کی صبح بھی جاری رہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم شام ٹائونٹن سے مانچسٹر پہنچ گئی ۔جمعے کی صبح اگر موسم نے اجازت دی تو دس سے ایک بجے تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوگا۔ بھارتی ٹیم جمعے کو مانچسٹر پہنچے گی۔ مانچسٹر میں ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی،منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں۔ شہر میں معمول سے زیادہ رونق ہے۔

تازہ ترین