• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سے عوام پر قیامت ٹوٹ گئی ہے، راجہ سجاد حسین

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما راجہ سجاد حسین نے مسلم لیگ سیکٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت نے حالیہ عوام دشمن بجٹ پیش کیا ۔بجٹ کے ذریعے عوام پر قیامت ٹوٹی ہے، آج کوئی بھی طبقہ سکون کی زندگی نہیں گزار رہا، پیاز، ڈیزل، ٹماٹر اور چینی مہنگی ہو گئی ہیں۔چور دروازے سے آنے والوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ میں بے روز گاری میں اضافہ ہوا۔مہنگائی آسمانوں کو چھونے لگی۔عوام کو سخت پرشیانی کا سامنا ہے،ملک میں سرمایہ کاری کم ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے عوام سے کئے گئے تمام وعدے جھوٹے نکلے،عوام کا اعتماد ختم ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیئے۔عوام کو سستا انصاف دیا اور زرمبادلہ کو بڑھایا تاکہ ملک دنیا کے ساتھ ترقی کرے۔نیب کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور شاہد خاقان نظر آتے ہیں وزرا نہیں۔سالیسٹر رانا ضیا بابر نےکہا کہ ʼوزیر اعظم سرکاری خرچ پر گھر والوں کو غیر ملکی دورے کرا رہے ہیں، کیا نیب میں اتنی جرأت ہے کہ عمران خان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا مقدمہ بنائے۔ نواز شریف نا جھکنے کی سزا بھگت رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ احتساب بلاتفریق ہونا چاہئے ۔کسی ایک جماعت کو نشانہ نہ بنایا جائے۔یک طرفہ احتساب ملک کو نقصان پہچانے کا سبب بنے گا۔اظہر اوری نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو بے گناہ حراست میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتساب ایک طرفہ ہے انصاف کے تقاضے پورےنہیں ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین