• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس چھوڑ کر جانے والے پچھتا رہے ہیں، ملک یعقوب

لوٹن (پ ر) مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما چیئرمین ملک یعقوب خان نے لوٹن میں ملک نثار کی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنس برطانیہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کا مستقبل روشن ہے اور مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر جانے والے اب پچھتا رہے ہیں اور وہ جلد ہماری صفوں میں موجود ہوں گے، مسلم کانفرنس توڑنے والے عالم کا انجام سب نے دیکھ لیا، ملک یعقوب نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں مسلم کانفرنس آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی، کارکن اپنے حوصلے بلند رکھیں، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست واحد نمائندہ جماعت ہے، ملک یعقوب سے ملاقات کرنے والے وفد میں چوہدری بشیر رٹوی سرپرست اعلیٰ یوکے ملک شبیر حسین، جنرل سیکرٹری یوکے پروفیسر ممتاز بٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسر امتیاز، صدر لوٹن برانچ ملک امجد ایڈووکیٹ، ملک وقار نواز، صدر ایم سی یوتھ اور ملک یاسر شامل تھے۔
تازہ ترین