آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب مشتاق سکھیرا کو ہٹا دیا گیا، فقیر محمد کھوکھر سینارٹی میں پہلے نمبر پر

اسلام آباد(مہتاب حیدر) حکومت نے وفاقی ٹیکس محتسب (FTO) مشتاق احمد سکھیرا کی تقرری کا نوٹی فیکیشن واپس لے لیا ہے۔ مشتاق احمد سکھیرا کا 31/8/20017 ایک نوٹی فیکیشن کے زریعے تقرر کیا گیا تھا تاہم وقاقی محتسب کو ہٹانے کا دوسرا طریقہ یہ تھا کہ چونکہ ان کا تقرر سینئرٹی کے مناسبت سے نہیں تھا اور سینئرٹی کے حساب سے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر پہلے نمبر پر تھے مشتاق سکھیرا کو ہٹانے کے لئے ان کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل بھیجا جاتا مگر محکمہ قانون نے یہ حل نکالا کہ سپریم کورٹ کے ایک حکم کے تناظر میں ان کا تقرر نامہ واپس لے لیا جائے۔ زرائع کے مطابق موجودہ حکومت مشتاق احمد سکھیرا کے تقرر سے ناخوش تھے کیونکہ ان کا تقرر گزشتہ حکومت کے دورمیں کیا گیا تھا حکومت چاہتی تھی کہ وہ استعفیٰ دے دیں مگر انہوں نے جسٹس فائز عیسی ٰ کی طرح ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔اب چونکہ حکومت عدالتی محاز پر دوسرا مسئلہ کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی اس لئے ان کا تقرر نامہ واپس لے کر انہیں عہدے سےہٹا دیا گیا ہے۔  

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں