• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا2161 ارب کا بجٹ آج ، ترقیاتی اخراجات کیلئے 320 ارب روپے

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب کا آئندہ مالی سال کا 2161 ارب کا بجٹ وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت آج صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی اخراجات کیلئے 320 ارب روپے رکھے جارہے ہیں ، 36؍ فیصد سے زائد ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، بجٹ میں وفاقی بجٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافہ وفاق کے مطابق کرنے کی تجویز ہے ۔گریڈ ایک سے 16تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد جبکہ گریڈ 17سے گریڈ 20کے افسروں کی تنخواہوں میں 5فیصد اضافے کی تجویزہے ۔ گریڈ 21اور 22کے افسروں کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہ کرنے کی تجویز ہے ۔ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال صوبے میں 36فیصد زائد ٹیکس وصول کرےگی ۔

تازہ ترین