• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ بلے بنانے والی آسٹریلوی کمپنی پر مقدمہ کردیا، ٹنڈولکر نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی اپنی مصنوعات کے فروغ کیلئے اُن کا نام اور تصویر استعمال کررہی ہے لیکن اس کی 20 لاکھ ڈالر رائیلٹی نہیں دی۔

بھارتی اخبار کے مطابق ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ سڈنی میں قائم اسپارٹن اسپورٹس انٹرنیشنل نے 2016ء میں اتفاق کیا تھا کہ وہ کھیلوں کے سامان اور کپڑوں کی فروخت کے لئے اُن کی تصویر، لوگو اور تشہیری خدمات کے عوض سالانہ کم از کم 10 لاکھ ڈالر ادا کرے گی۔

ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ کمپنی ستمبر 2018ء سے رقم کی ادائیگی میں ناکام رہی ہے، ادائیگی کے لئے باضابطہ درخواست بھی کی گئی، پھر بھی کچھ نہ ہوا تو معاہدہ ختم کردیا اور کمپنی سے کہہ دیا ہے کہ وہ ان کا نام استعمال کرنا بند کردے۔

تازہ ترین