• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ملیر،مستقل بنیادوں پر میونسپل کمشنر کی تعیناتی کی قرار داد منظور

کراچی( اسٹاف رپورٹر )میونسپل کمشنر بلدیہ ملیر اشفاق ملاح کی کارکردگی پرتحفظات ،کونسل نےمستقل بنیادوں پر میونسپل کمشنر کی تعیناتی کیلئے قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی کونسل بلدیہ ملیر کا ہنگامی اجلاس چیئرمین وکنوینر کونسل جان محمد بلوچ کی زیرِ صدارت منعقد ہوااجلاس میں وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت،اراکین کونسل وا فسران نے شرکت کی ایک نکاتی ہنگامی اجلاس میں متعدد اراکینِ کونسل کی جانب سے بلدیہ ملیر میں میونسپل کمشنر کی مستقل بنیادوں پر تقرری /تعیناتی کیلئے پیش کردہ تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
تازہ ترین