• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماءانسداد پو لیو سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کے خاتمہ میں کردار ادا کریں ، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) حا لیہ پو لیو مہم کومؤثر بنانے کے لئے تما م شعبہ ہا ئے زندگی کے افراد کی اس میں بھر پور شمو لیت یقینی بنا ئی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام علما ء کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پیرو کاروں کو خصوصا جمعہ کے خطبہ میں درس د یتے ہو ئے اس بات کو باور کروائیں کہ پو لیو کے حفا ظتی قطروں سے متعلق تما م تر منفی پرو پیگنڈا ہے کیو نکہ تمام ممالک نے اسی و یکسین کے ذر یعے اس وا ئر س سے نجات حا صل کی ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ اس بات کی یقین دہانی کر یں کہ دس سال سے کم عمر ہر بچہ انسدادپو لیو قطرے پینے سے محروم نہ ہو۔ ان خیا لا ت کا اظہا رڈپٹی کمشنر چوہد ری محمد علی ر ندھاوا نے سی پی او کیپٹن (ر) فیصل راناکے ہمراہ ضلع امن کمیٹی ممبران کے ساتھ منعقدہ انسداد پو لیو مہم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔اس مو قع پر علماء کرام نے کہا کہ آئند ہ نسلوں کو صحت مند مستقبل فرا ہم کر نے کے لئے ملک سے پولیو کا خا تمہ نا گز یر ہے۔
تازہ ترین