• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایک نظام علیمہ خان اور دوسرا فریال تالپور کےلئے ہے،پیپلزپارٹی

اسلام آباد(ایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پاکستان میں ایک نظام علیمہ خان اور دوسرا فریال تالپور کےلئے ہے‘عمران خان اپنی بہن علیمہ خان سے حساب کیوں نہیں لیتے‘فریال تالپور کی گرفتاری بلاجواز اور سیاسی انتقام ہے‘اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘حکمرانوں کو اس کا حساب دینا ہوگا‘ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹوزردا ری‘ نفیسہ شاہ ‘مولابخش چانڈیو‘نیئرحسین بخاری اورمرتضیٰ وہاب نے فریال تالپور کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری مشرف دور کے انتقامی حربے ہیں ،فریال تالپور کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے‘فریال تالپور سمیت سندھ کا ہر فرد بہادر ہے ، ہم ڈرنے والے نہیں ، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘اگر فرشتے کو بھی نیب چیئرمین لگا دیا جائے تو پھر بھی یہ کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ سیاسی انتقام اور پولیٹیکل انجینئرنگ کےلئے استعمال کیا جائے گا۔

تازہ ترین