• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی مشیر کے استعفے کی افواہ، وزیر اعظم واپس لینے پر آمادہ کرینگے

اسلام آباد (مہتاب حیدر) تحریک انصاف حکومت کے ایک اہم وزیر پالیسی اختلافات کی بنیاد پر شاید مستعفی ہو جائیں۔ یہ بڑھتی ہوئی افواہیں ہیں کہ وزارتی حیثیت کے حامل یہ مشیر 5 برآمدی شعبوں کے لئے زیرو ریٹنگ ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر خوش نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مشیر اس وقت بیرون ملک ہیں اور پیر تک واپس آ جائیں گے۔ یہ نہیں معلوم کہ مستعفی ہونے کی صورت ان کی جگہ کون لے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مذکورہ مشیر کی وطن واپسی پر بات کرکے انہیں استعفی واپس لینے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کرینگے۔

تازہ ترین