• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کے بٹوے میں کس بھارتی اداکارہ کی تصویر؟

ایک زمانہ تھا جب راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستانی سابق کھلاڑی شعیب اختر بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی تصویر اپنے بٹوے میں رکھا کرتے تھے۔


اپنے کیرئر کے دوران لاکھوں لڑکیوں کے دل میں دھڑکنے والے شعیب اختر بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کی 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ انگلش بابو دیسی میم‘‘ دیکھنے کے بعد اُن کے آگے دل ہار بیٹھے تھے۔

بھارتی ویب سائٹ ’ اکنومکس ٹائمز ‘ کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک چیٹ شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ سونالی بیندرے کی محبت میں مبتلا ہیں اور اپنے بٹوے میں اُ ن کی تصویر بھی رکھتے ہیں۔

شعیب اختر نے سونالی سے اپنی پسندیدگی سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے کمرے میں اُن کے پوسٹرز بھی لگے ہوئے ہیں، اگر سونالی نے میرا پروپوزل ٹھکرا دیا تو میں اُنہیں اغوا کر لوں گا۔

فلم ’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ کی ہیروئن سونالی کو جب شعیب اختر کے خیالات کے بارے میں آگاہ کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ ’’ میں کسی شعیب اختر نامی پاکستانی کرکٹر کو نہیں جانتی، مجھے کرکٹ دیکھنا پسند نہیں ۔‘‘


واضح رہے کہ سونالی بیندرے نیو یارک میں اپنے مکمل علاج اور کینسر جیسے موزی مرض کو شکست دینے کے بعد آج کل بھارت میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین