• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے 20 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ کرکٹ میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکاسے ہو رہا ہے جبکہ دوسرا میچ افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ میں جاری کرکٹ کے میگا ایونٹ میں لندن اوول میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہیں ، کینگروز اب تک 4 میچز میں 3 کامیابیوں کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں ، جبکہ سری لنکا کے چار میچز میں چار پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب کارڈف میں جنوبی افریقا کی ٹیم افغانستان کے مقابل ہوگی ، دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک کامیابی کی تلاش میں ہیں۔

جنوبی افریقا کو اب تک 3 میچز میں شکست ہوئی ہے تو اس کا ویسٹ انڈیز سے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جبکہ افغانستان کو بھی اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین