آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

روس،40ہزار سال پرانے بھیڑیے کا سر دریافت


روس کے شمالی صوبے یکوٹیا سے 40 ہزار سال پرانے بھیڑیے کا سر دریافت ہوا ہے جس کے بال اور دانت اب بھی موجود ہیں۔

یہ سر اتنے سالوں سے برف کی تہہ میں دبا ہوا تھا، جس کے باعث یہ کافی حد تک اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق جہاں آج کے دور میں پورے بھیڑیے کے جسم کی لمبائی 66 سے 80 سینٹی میٹر ہوتی ہے وہیں دریافت ہونے والے بھیڑیے کے صرف سر کی لمبائی 40 سینٹی میٹر ہے۔

اس سر کو بعدازاں سخا جمہوریہ کے اکیڈمی آف سائنس ڈیپارٹمنٹ لایا گیا، جہاں سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ سر ایک بالغ بھیڑیے کا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ برفانی دور کے بالغ بھیڑیے کی باقیات ٹشوز سمیت محفوظ حالت میں ملی ہیں۔

اسٹاک ہوم سے تعلق رکھنے والی ایک ٹیم اس بھیڑیے کے ڈی این اے پر کام کررہی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید