• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی جانب سے سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک مراکز کا قیام

پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر عوام کی سہولت کے لیے کراچی اوراندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرزقائم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں یہ مراکز نرسری شارع فیصل، پنجاب کالونی، کالا پُل، چاکیواڑہ، ماڑی پور روڈ، وزیر مینشن، نزد پاکستان چوک ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ، گلبائی چوک، ہاکس بے روڈ، گرو مندراللہ والی چورنگی، کے ڈی اے چوک سرجانی، ڈسکو موڑ، سنگر چورنگی لانڈھی، بیت الحمزہ لانڈھی، پی ایم ٹی ایف شاہ لطیف ٹاؤن، اللہ والی چورنگی بن قاسم اور  گلشنِ حدید بن قاسم میں قائم ہیں۔

اسکے ضلع وسطی میں عائشہ منزل گلبرگ ایف بی ایریا،سخی حسن نزدٹی اینڈ ٹی کالونی، ڈی سی سینٹرل آفس نارتھ ناظم آباد، سہراب گوٹھ، حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد، قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد، حب ریور روڈ گلشنِ مزدور، ڈاکخانہ چورنگی لیاقت آباداور پٹرول پمپ چورنگی ناظم آباد کے علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

اندرونِ سندھ میں بھی ان دنوں شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظرویرا واہ چیک پوسٹ اور نگر پارکر چیک پوسٹ کے علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر زقائم کیے گئے۔

  اِن ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے مختلف طبی سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان سہولتوں میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں، مشروبات، او آر ایس پیکٹس، ادویات اور ڈرپس شامل ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد رینجرز کی جانب سے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک سینٹرز سے استفادہ کر رہی ہے۔


تازہ ترین