• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’را‘ کا ایجنٹ‘ کہنے پر گتھم گتھا ہوا ، فواد چوہدری ، اینکرپرسن کی درخواست ، مقدمہ درج نہ ہوسکا، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

فیصل آباد،وزیر آباد(نمائندہ جنگ، نامہ نگار) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’را‘ کا ایجنٹ‘ کہنے پر اینکر پرسن سے گتھم گتھا ۰ صحافیوں کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے اپنے خلاف مہم چلانے کا الزام لگایاہے۔فواد چوہدری نے گزشتہ روز سائنس فاؤنڈیشن سے روانہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحافیوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں، فیصل آباد میں جو کچھ ہوا یہ ایک شخص کے ذاتی عناد کی وجہ سے ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں سمیع ابراہیم کی طرف سے فواد چوہدری کے خلاف تھانہ منصور آباد میں دی گئی درخواست پر تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کا موقف ہے کہ اس حوالے سے افسران بالا کی ہدایات کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، ہفتے کو بنی گالہ کے ایک اجلاس میں وزیر اعظم نے اس واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مسائل میں اضافہ نہ کیا جائے وزیر اعظم نے اس حوالے سے متعلقہ وزراء سے معلومات حاصل کیں، فواد چوہدری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے اسے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کرنا چاہئے۔

تازہ ترین