• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت کی پہلی وکٹ 131 رنز پر گری جب راہول 57 رنز بنا کر وہاب ریاض کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاک بھارت ٹاکرے میں ٹاس ہار جانے کے بعد بھارتی اوپنرز نے پاکستان کے خلاف شانداد آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 131 رنز بنائے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے اور دلچسپ میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈکپ میں آج قومی کرکٹ ٹیم روایتی حریف بھارت سے ٹکرارہی ہے ، سرفراز الیون آج بھارت کو شکست دینے کے لیے پُرامید ہے۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں ،محمد آصف اور شاہین آفریدی کی جگہ اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ 5 ریگولرز بولرز کے ساتھ میچ میں کھیلا جائے۔

قومی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

دنیائے کرکٹ کی دو بڑی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر ایک دوسرے کے مدِمقابل ہیں۔

ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں ایک کامیابی حاصل کر سکی ہے، دو میں ناکامی ہوئی اور ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا ۔

دوسری جانب بھارت نے ابھی تک ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہوئے ہیں جن میں سے دو میں اس نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ہر 4 سال بعد آنے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی جنگ میں اب تک جیت صرف بھارت کی ہوئی ہے، یہ دونوں ٹیمیں اب تک 6 بار آمنے سامنے آئی ہیں اور ہر بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ 2019 میں ابھی تک کھیلے جارہے 4 میچز بارش کے نذر ہوچکے ہیں جبکہ ابھی اس ایونٹ نے اپنا آدھا سفر بھی پورا نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین