آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ سے قبل سابق پی سی بی چیئرمین نسیم اشرف  نے قومی ٹیم کو جیت پر 20 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔

میچ سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا اولڈ ٹریفورڈ پہنچنے پر بارش نے استقبال کیا۔

ٹیموں کی گراؤنڈ آمد کے موقع پر ہونے والی ہلکی بارش جلد ہی رک گئی جس کے بعد دونوں ٹیموں نے اولڈ ٹریفورڈ میں پریکٹس شروع کر دی۔

مانچسٹر میں اس وقت موسم ابر آلود ہے لیکن وہاں کا ماحول شائقین کے جوش وخروش کی وجہ سے نہایت گرم ہے، کرکٹ کا بخار عروج پر ہے اور سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

گراؤنڈ آنے والے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ آج کا اچھا میچ ہوگا اور پاکستان ہی جیتے گا۔

اس موقع پر گراؤنڈ آنے والے سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں جیت پر 20 ہزار ڈالرز دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نے انگلینڈ کو ہرانے پر بھی قومی ٹیم کو 10 ہزار ڈالرز دئیے تھے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں