• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے 12 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

پنجاب میں پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے 12 اضلاع میں آج سے انسدادِ پولیو کی 3روزہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔

اس دوران 43 لاکھ سے زائد بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق انسدادِ پولیو کی 3 روزہ خصوصی مہم لاہور، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، بھکر، ملتان، شیخوپورہ اورمیانوالی سمیت 12 اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔

ان اضلاع کے ڈرینج میں پولیو وائرس کی موجودگی کے شواہد ملے تھے،

پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 43 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

لاہور میں 17 لاکھ، راولپنڈی میں 7 لاکھ، ملتان میں9 لاکھ اورڈیرہ غازی خان میں 6لاکھ 50 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ان کے علاوہ شیخوپورہ، میانوالی اوربھکر کی 36 یونین کونسلوں میں بھی ہزاروں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تازہ ترین