• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پارٹیز کانفرنس پر شہباز اور فضل الرحمان آج ملیں گے

آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد میں پیش رفت ہوئی ہے، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد اختلاف میاں شہباز شریف آج شام کو جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس ملاقات کے دوران میاں شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات کے دوران اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین