• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

کرکٹ ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاؤنٹن میں کھیلے جارہے بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے اہم میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے چار چار میچز میں تین تین پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں، جبکہ دو میچز میں انہیں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور دونوں کا ایک، ایک میچ بارش کی نذر ہوا ہے۔

ایونٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم نے پاکستان جبکہ بنگلہ دیش نے جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہوئی ہے۔

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے خاص کر ویسٹ انڈیز کے لئے کیونکہ 4 میچز میں 3 پوائنٹس کے ساتھ اسکے لئے فائنل 4کی ریس میں رہنے کے لئے کامیابی ضروری ہوگی شکست کی وجہ سے اسکی اگلے تمام میچز میں کامیابی و دیگر ٹیموں پر انحصار ضروری ہوجائےگا ۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے پاس بھی اتنے ہی پوائٹس ہیں اور اسکی کامیابی کی صورت میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے لئے مسائل بڑھ جائیں گے ۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اب تک37میچ ہوئے ہیں جن میں سے ویسٹ انڈیز نے 21 اور بنگلا دیش نے 14میں کامیابیاں اپنے نام کی ہیں، جبکہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 4 مرتبہ آمنا سامنے ہوئیں ایک میچ بے نتیجہ رہا اور 3 میں ویسٹ انڈیز فاتح رہا۔

تازہ ترین