• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے تھے،ٹنڈولکر

مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) بھارتی سپر اسٹار سچن ٹنڈولکرکا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں سرفراز احمدگھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ بولرز کے پلان کے مطابق درست جگہ پر فیلڈرز کھڑنے میں ناکام رہے۔ وہاب ریاض جب بولنگ کررہے تھے تو شارٹ مڈ وکٹ پر فیلڈر تھا جب کہ شاداب کے وقت سلپ فیلڈر تھا۔ ان کنڈیشنز میں اسپنرز کے لیے بال کو گرپ کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے، خاص طورپر جب اس کی لائِن ولینتھ بھی درست نہ ہو۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق سچن ٹنڈولکرنے کہا کہ بڑے مقابلوں میں یہ اپروچ ٹھیک نہیں ہوتی، ایسا لگاکہ ان کے پاس کوئی گیم پلان اور سوچ نہیں تھی۔ بال زیادہ سیم نہ ہورہا تو اوور دی وکٹ زیادہ بولنگ نہیں ہونی چاہیے۔ وہاب نے جب رائونڈ دی وکٹ بولنگ کی تو اس وقت کافی دیر ہوچکی تھی۔

تازہ ترین