• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینکرپرسن کو وزیر اعظم کا فون، واقعے پر اظہار افسوس،کوئی ایشو نہیں معافی مانگ لونگا، فواد چوہدری

اسلام آباد (خبر ایجنسی) وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس کیا ،دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تھپڑ مارنے کےبعد اینکر پرسن سے معافی مانگنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیر کو وزیراعظم نے سینئر صحافی کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر نوٹس لیا اورکہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کسی ایسے انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پرکسی کی عزتِ نفس مجروح ہو اور کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے، حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے دو لازم و ملزوم جزو ہیں، نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں۔ دوسری جانب ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ تھپڑ مارنے کے معاملے پر کیا کہیں گے؟ سوشل میڈیا پر مہم چل رہی ہے اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کوئی انوپم کھیر یا دلیپ کُمار والا تھپڑ تھوڑی ہے جس پر مہم چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے میرے سامنے اینکر پرسن کو فون نہیں کیا البتہ میں اینکرپرسن سے معافی مانگ لونگا اس میں کوئی ایشو نہیں ۔
تازہ ترین