• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر قانون سےامریکی سفارتکار کی ملاقات

لاہور( خصوصی رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر قانون و بلدیات راجہ بشارت سے سول سیکرٹریٹ میں امریکی پولیٹیکل قونصلر مسٹر ٹیڈ کریگ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، تعلیم، صحت اور نئے بلدیاتی نظام سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور کے افسران مسٹر ٹیڈ مینہوور اور مس صدف سعد بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ پنجاب حکومت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تحت تفویض کردہ ذمہ داریوں سے بخوبی عہدہ برآ ہو رہی ہے۔پنجاب حکومت بین الاقوامی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے تحت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح پراختیارات کی منتقلی کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے صوبے کیلئے پرعزم ہیں،جنوبی پنجاب کے سیکریٹریٹ کے قیام کے لیے نئے بجٹ میں مناسب فنڈ رکھے ہیں ۔
تازہ ترین