• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونوں کے خلاف فرنگی کے دورسے شروع ظلم آج بھی جاری ہے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ شروع دن سے لیکر آج تک پشتون کے حوالے سے سوچ آج تک نہیں بدلی ،ظلم جو فرنگی کے وقت سے شروع تھا وہ سلسلہ آج تک جاری ہے جو باعث تشویش اور لمحہ فکریہ ہے ،پشتون ایک پر امن اور مسلمان قوم ہے بھائی چارے کے فروغ ظلم اور ظالم کے خلاف جدوجہد کی ہے وہ امن تشدد اور آئین کے دائرے میں رہ کر اس وطن میں محکوم بلخصوص پشتون قوم کے حقوق کی ترجمانی کی ہے انکے وساہل اور بے جا تنگ اور انکے ہونے والے ظلم کے خلاف باچاخان کے فلسفے پر چل کر خدمات کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہے ہیں فیڈریشن شروع دن سے موقف رہا ہے کہ ہم وطن پر دہشت نہیں امن چاہتے ہیں دہشت کو تبائی اور بربادی کی علامت تصور کی ہے بیان میں کہاگیاکہ تمام بااثر قوتوں سے گزارش کرتے ہیںکہ ان سب مشکلات کا خاتمہ باچاخان بابا کی عملی اور سوچ و فکر میں ہے تنگ نظری اور تعصب پر مبنی سوچ وفکر کو مزید ختم کرنا ہوگا کیونکہ حالات ابھی پہلے کی طرح موزوں اور مناسب نہیں ہیں جو دل چاہیے وہ تجربے کریں درایںاثناء پی ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام یونٹس جو مکمل ہیں وہ اپنے اداروں میں سیاسی سرگرمیاں تیز کریں اور جہاں اب تک آرگنائزنگ باڈی ہے اسکی بہت جلد الیکشن کرائینگے۔ 
تازہ ترین