• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ریاست بہار میں لیچی کھانے سے پُراسرار دماغی بیماری میں مبتلا ہو کر مرنے والے بچوں کی تعداد 108ہو گئی۔

لیچی کھانے سے پیدا ہونے والی خطرناک دماغی بیماری میں مبتلا سینکڑوں بچے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں، دماغی بیماری کو مقامی طور پر چمکی بخار کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لیچی فروٹ میں پایا جانے والا زہریلا مواد بچوں کی موت کا سبب ہو سکتا ہے، بچوں میں ہونے والی یہ بیماری موسم گرما میں لیچی کے سیزن میں پیدا ہوتی ہے۔

بھارتی ریاست بہارمیں 2014ء میں بھی اسی بیماری سے ڈیڑھ سو ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

تازہ ترین