• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

 پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مجوعی طور پر 5 ملزمان کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر  گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن اور فیروز آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان محمد سمیر کاظمی اور محمد ثاقب علی عرف سَنکی کو گرفتار کیاجو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

جبکہ کلری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم پرویز عرف سہیل عرف گُڑیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار (جمیل چنگا گروپ)سے ہے کو گرفتار کیا، ملزم علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے۔مذکورہ بالا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان رینجرز(سندھ)کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حب چیک پوسٹ پردوران چیکنگ 63260 لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران پاکستان رینجرز نے حب چیک پوسٹ پر ایک مسافر کوچ (رجسٹریشن نمبر BSB-842) جو کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی، کی تلاشی لی۔

جس کے دوران 6360 کلو گرام غیر ملکی چھالیہ  بر آمد کیاگیا۔ گرفتار کوچ ڈرائیور امان اللہ، کنڈیکٹر کو بمعہ کوچ اور برآمدکی گئی چھالیہ اور ایرانی ڈیزل  کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین