• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تنقید برداشت نہیں ہورہی۔

ن لیگ کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولید بٹ کی گرفتاری پر مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والی پی ٹی آئی کوآج تنقید برداشت نہیں ہو رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو جماعت 5 سال تک لگاتار منتخب حکومت پر حملے کرتی رہی،جس کے سپورٹرز نے سوشل میڈیا پر 5 سال تک طوفان بدتمیزی مچائے رکھا،اس سے تنقید برداشت نہیں ہو رہی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ولید بٹ کی رہائی کےلئے وکلاء کی ذمہ داری لگادی ہے،ن لیگ کو بطور جماعت کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ اعلی ٰ سیاسی قیادت سے لے کر پارٹی کارکنوں تک کی گرفتاریاں اوراسمبلی کوکنٹینر میں بدل دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو پتا تھا کہ آپ تنقید برداشت نہیں کر سکتے تو کیوں چور دروازے سے آئے؟ اب آپ کا گھیراو ہو گا۔

ولید آصف بٹ کو ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے آج گرفتار کیا ہے۔

تازہ ترین