• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا متقاضی ہے‘

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا متقاضی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔


این ڈی یو آمد پر یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں سے مل کر اس جواب کے لیے مکمل طور پر مصروف عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع اور سیکیورٹی کا عزم کیے ہوئے ہےاور قومی حمایت سے ملک کا دفاع اور سیکیورٹی کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی سلامتی کے اندرونی و بیرونی چیلنجز کو اجاگر کیا۔

تازہ ترین