• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو افہام و تفہیم سے چلانے پر اتفاق ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان کو پرسکون انداز میں چلانے کے لیے طے پایا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کے رہنماؤں کی تقاریر کے دوران احتجاج نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اسپیکر چیمبر میں حکومتی وفد سے مذاکرات کیے، ایوان کو احسن انداز میں چلانے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا، جس میں کہا گیا کہ نکتہ اعتراض بھی حکومت اور اپوزیشن کو باری باری دیا جائے گا۔

حکومتی ارکان اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران احتجاج نہیں کریں گے، اپویشن لیڈر آج ساڑھے 10 بجے شروع ہونے والے اجلاس میں بجٹ تقریر کریں گے۔

تازہ ترین