• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں رہے،اہل سنت و الجماعت

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اہل سنت و الجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نےکہا ہے کہ مبینہ توہین کی وجہ سے عمران خان وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں رہے ۔منگل کو جامع مسجد رحمانی آبپارہ میں صوبائی صدور مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی،مولانا محمد اشرف طاہر، عبدالوحید جلالی، شیخ تصدق حسین، عطا محمد دیشانی اور محمد یاسر قاسمی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فاروقی نے کہا کہ ہم تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے مشکور ہیں جنہوں نے اس حساس عنوان پر ایوان کے اندر اور باہر آواز بلند کر کے یہ ثابت کردیا کہ ناموس صحابہ کا تحفظ امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے اور اس عنوان پر پوری قوم ایک پیج پر ہے۔
تازہ ترین