• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی لوک سبھا میں مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت، اسدالدین اویسی کے حلف لینے پر جے شری رام ، وندے ماترم کے نعرے

بھارتی لوک سبھا میں مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت، اسدالدین اویسی کے حلف لینے پر جے شری رام ، وندے ماترم کے نعرے
فائل فوٹو

لاہور(خالد محمود خالد)بھارتی لوک سبھا میں مسلمان رکن کے حلف اٹھانے کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے ہندو ئوں کے مذہبی نعرے لگا کر مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ لوک سبھا انتخابات میںحیدرآباد دکن سے کامیاب ہونے والے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسد الدین اویسی جب لوک سبھا میں حلف لینے کے لئے اپنی نشست پر کھڑے ہوئے توانتہا پسند ہندو اراکین نے بھارت ماتا کی جے، وندے ماترم اور جے شری رام کے نعرے لگانا شروع کر دئیے جس سے اسد الدین اویسی کو حلف لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین