• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوشش ناکام بنادیں گے،وزیراعظم

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی خبریں آنے کے بعد چیئرمین سینیٹ بھی متحرک ہوگئے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے‘ذ رائع کے مطا بق وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ملاقات میں طے پایا ہے کہ اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا د یا جا ئےگا‘ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ میں ایوان کو قانون کے مطابق اور سب کو ساتھ لیکر چلاتا ہوں ، میرے لیے سب ارکان برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں ہے،علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان،مشیر ماحولیات ملک امین اسلم ،مشیر تجارت عبدالرزاق دائود ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقاتیں کیں‘ان ملاقاتوں میں اطلا عا ت و نشریات، ماحولیات ، تجارت کی وزارتوں کے امور اوروزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین