• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمانت کے بعد غیرحاضر رہنے والے24 ملزم اشتہاری قرار

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اربن ٹو راولپنڈی حافظ محمد عمران نے ضمانت کے بعد مسلسل غیرحاضر رہنے والے مختلف مقدمات کے چوبیس ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیکر اڑتالیس ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ 9ملزمان کو 90ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم ملا۔ ان ملزموں کیخلاف راولپنڈی کےمختلف تھانوں میں پتنگ بازی، شراب اور کرایہ داری ایکٹ سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔
تازہ ترین