• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

36 اضلاع میں تھیلیسیمیا سے بچاؤپروگرام شروع کر دیئے گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں تھیلیسیمیا سے بچاو پروگرام شروع کر دیئے گئے جس کے بعد متاثرہ مریض مفت سہولیات سے استفادہ کریں گے۔باری باری ملتان سمیت پنجاب بھر ورکشاپ کرنے سے لوگوں شعور اجاگر ہوگا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی جی خان میں تھیلیسیمیا کے حوالے سے ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں بتایا گیا کہ خون کی کمی ایک خطرناک بیماری ہے۔مریض کو مخصوص وقفہ بعد صحت مند خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن تھیلیسیمیا بیلٹ ہے جبکہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر سترہ جبکہ ہر سال چھ ہزار بچے تھیلیسیمیا مرض کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں۔پاکستان ایک کروڑ بیس لاکھ افراد تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہیں ۔پاکستان میں تھیلیسمیا کے ساٹھ ہزار رجسٹرڈ مریض ہیں۔ شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی کرایا جائےحاملہ خواتین بھی باقاعدگی سے ٹیسٹ کرائیں خون کے ٹیسٹ کے ساتھ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔
تازہ ترین