• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرپورخاص(نامہ نگار) ترقیاتی کاموں اور دیگر مد میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں سے متعلق شکایت پر قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم نے میرپورخاص ضلع کی ٹی ایم اے سندھڑی کے آفس پر چھاپہ مار کر متعلقہ ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق نیب کے چھاپے کے موقع پر گزشتہ پانچ برس کے دوران تعمیرات اور دیگر مد میں ہونے والے اخراجات کامکمل ریکارڈ موجود نہیں تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹی ایم اےسندھڑی کا ایک سابق آفیسر پہلے ہی نیب کی حراست میں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹی ایم اے سندھڑی کا اکاؤنٹ ضلع سانگھڑ کے بنک میں منتقل کرنے سے متعلق نیب پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔
تازہ ترین