• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا بجٹ مسترد،شہری علاقے نظر انداز کئے گئے،پاک سرزمین پارٹی

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کا پیش کردہ بجٹ مسترد کر دیا،پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا کہ بجٹ میں ایک مرتبہ پھر سندھ کے شہری علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے،انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیز کے مطابق کراچی نا صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کے بدترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے، 2008میں شروع کیئے گئے منصوبے تاحال نامکمل ہیں،اس موقع پر پارٹی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے ارکان شمشاد صدیقی، آسیہ اسحاق، سابق اراکینِ اسمبلی ڈاکٹر ارشد وہرا، سید حفیظ الدین، محمود عبدالرزاق، شیراز وحید، ارتضیٰ فاروقی، بلقیس مختیار، نائلہ منیر، فوزیہ حمید اور سمیتا افضال بھی موجود تھیں،ارشد وہرا نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق سے فنڈز کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ مردم شُماری پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، سندھ میں 70لاکھ افراد کو کم گنا گیا، سندھ اور وفاق کی لڑائی کا اثر سندھ کے عوام پر پڑ رہا ہے،سندھ حکومت وفاق سے ریوینیو کی بنیاد پر این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کرتی ہے اسی کے مطابق ڈسٹرکٹ کے حساب سے پی ایف سی ایوارڈ جاری کرے، دس سال میں تعلیم کیلئے دس ارب مختص کیئے گئے تھے جبکہ گزشتہ سال 171ارب روپے تعلیم کے شعبے میں خرچ کیے گئے لیکن دیگر صوبوں کے مقابلے سندھ کے معیار تعلیم میں کمی ہوئی ہے،سندھ میں پانچ لاکھ گھوسٹ اسکول ہیں، ہر سال تیس لاکھ بچے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں، سندھ کے 55فیصد تعلیمی ادارے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
تازہ ترین