• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس ری فنڈ نگ ، گرفتار ملزم کاجسمانی ریمانڈ

پشاور(نیوز پورٹر) احتساب عدالت پشاور کی جج نوید احمد خان نے جعلی طریقے سے لاکھو روپے انکم ٹیکس ری فنڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوتفتیش کے لیے 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے ، گزشتہ روز جب ملزم سیف اللہ ساکن مانسہرہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس دوران نیب پرا سیکیوٹر سعید اللہ خان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر ساتھی ملزمان کیساتھ ملی بھگت سے انکم ٹیکس آفس ایبٹ آباد سے جعلی ووچرز کے ذریعے 36لاکھ روپے ریفنڈ کیے تھے جبکہ ملزم ٹیکس دھندہ ( ٹیکس پیئر ) بھی نہیں تھا جس سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا گیا تھا ، عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ سکینڈل میں اس وقت آصف حیدر ریجنل انکم ٹیکس کمشنر ایبٹ آباد سمیت دو دیگر ملزمان محمد صدیق اور علی آفسر کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے ۔
تازہ ترین