• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹنے کے 8 واقعات سمیت ڈاکے، چوری کی بھی 9 وارداتیں، شہری غیرمحفوظ

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں، ایک موٹرسائیکل ،طلائی زیورات ،مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں اہلخانہ کو یر غمال بناکر اسلحہ کی نوک پرطلائی زیورات، 15 لاکھ سے زائد نقدی اور دو موبائل لو ٹ لیے گئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے چاندنی چوک میں خاتون نے ساتھیوں سے مل کر شہری کو لوٹ لیا اور تشدد بھی کیا۔تھانہ وارث خان کے علاقے میں خاتون سے پرس ، تھانہ کینٹ کے علاقے میں شہری سے موبائل چھن گیا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقے میں موٹر سائیکل سواردو افراد سے نقدی اور موبائل لے اڑے۔تھانہ مندرہ اور تھانہ مری کے علاقے سے مویشی چوری ہو گئے۔ تھانہ روات کے علاقے میں رات کو مسلح افراد ٹک شاپ سے نقدی،موبائل کالنگ کارڈ ، پستول اور2موبائل چھین کر فرار ہو گئے اور تشدد بھی کیا۔تھانہ مری کی حدو د میں شہری نقدی اورگاڑی کی رجسٹریشن بک سے محروم کر دیا گیا۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔دریں اثناءتھانہ لوہی بھیر کےعلاقے میں مسلح ڈاکودن دہاڑے چودھری انصر فاروق کے اہلخانہ کو یرغمال بناکرایک کروڑ روپے سے زائد مالیتی کی نقدی اور زیورات لوٹ کر چلتے بنے۔تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں دکان سے دو موبائل، نقدی سمیت ڈیڑ ھ لاکھ روپے کا سامان چوری ہو گیا۔تھانہ کوہسار کے علاقے سے لیپ ٹاپ،تھانہ مارگلہ کے علاقےسے الیکٹریکل سامان، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے سےموٹرسائیکل چوری ہوگئی۔کورال پولیس نے بائیس لاکھ روپےفراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین