• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی فیملی ہسپتال کے چلڈرن ڈیپارٹمنٹ میں کینسر یونٹ کا افتتاح

راولپنڈی (جنگ نیوز) ہولی فیملی ہسپتال کے چلڈرن ڈیپارٹمنٹ میں کینسر یونٹ کا افتتاح گزشتہ روز راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر نے کیا۔ اس موقع پر ہولی فیملی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر محمود اور انڈس ہسپتال کی ٹیم کے ڈاکٹر محمد شیمول اشرف اور ڈاکٹر محمد رفیع رضا بھی موجود تھے۔ یہ چلڈرن کینسر یونٹ پنجاب میں بچوں کے کینسر کی تشخیص، علاج اور ریسرچ میں اہم کردار ادا کریگا۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین آف پیڈیاٹرکس پروفیسر ڈاکٹر رائے محمد اصغر نے کہا کہ یہاں بچوں کے کینسر کا مفت علاج، ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ اور بچوں کے کینسر کی ریسرچ بھی کی جائے گی۔
تازہ ترین