• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اولمپک کمیٹی نے بھارت پر عائد پابندی ختم کردی

لوزان(اے ایف پی)پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا جاری کرنے کی یقین دہانی پر عالمی اولمپک کمیٹی نے بھارت پر عالمی مقابلوں کے انعقاد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔عالمی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیک کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں اولمپک چارٹر کا احترام کریں گے اور کسی بھی اولمپک کھیل میں حصہ لینے کے لیے ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو بھارت میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے۔لہٰذا عالمی اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے آج بھارت سے عالمی مقابلوں کے انعقاد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین