• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپوزیشن ڈیل کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے،تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں ڈیل کے تحت دو ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے باقی دو کے نہیں ہوئے، آصف زرداری اور بلاول گڈ کاپ اور بیڈ کاپ کھیل رہے ہیں، دونوں باپ بیٹا وہی کررہے ہیں جو مسلم لیگ ن میں شریف برادران کرتے ہیں، اپوزیشن نے بڑا سمجھوتہ کیا ہے، حکومت آل پارٹیز کانفرنس اور اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے،بھارت کے پاکستان دشمن رویہ میں کمی آئی ہے ورنہ تو وہ پاکستان سے میچ بھی کھیلنا نہیں چاہ رہے تھے۔ ان خیالات کا اظہار ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی، سلیم صافی، محمل سرفراز اور مظہر عباس نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پہلے سوال حساب کتاب بند کر کے آگے کی بات کی جائے، آصف زرداری، بجٹ پر بلاول کا احتجاج کا اعلان، بلاول کے اعلان کے بعد آصف زرداری کے مل بیٹھنے کی دعوت کی وجہ کیا ہے؟ارشاد بھٹی نے کہا کہ آصف زرداری کہہ رہے ہیں کہ خوب دل بھر کر ملک لوٹو اور پھر میثاق کے ذریعہ بچ کر نکل جاؤ، زرداری اور بلاول گڈ کوپ اور بیڈ کوپ کھیل رہے ہیں، دونوں باپ بیٹا وہی کررہے ہیں جو شریف برادران کرتے ہیں، عام آدمی نے کچھ نہیں کیا جو وہ آصف زرداری کی گرفتاری سے ڈرے گا،سندھ کا جو حال ہے آصف زرداری خدا کیلئے کچھ سوچیں،کفن میں جیب نہیں ہوتی کتنا مال اکٹھا کرنا ہے۔ حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بھی اتنی ہی سخت باتیں کرتے ہیں جتنی بلاول کررہے ہیں۔محمل سرفراز نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کی پالیسی ایک ہی ہے کہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا ہے۔

تازہ ترین