• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے تعزیرات پاکستان میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے،شاہ محمود

کراچی(ٹی وی رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سزائے موت کا قانون برطانیہ اور یورپی ممالک کے ساتھ ملزمان حوالگی کے معاہدوں میں ایک رکاوٹ ہے، حکومت نے تعزیرات پاکستان میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان بیرون ملک پاکستانیوں کی ہر صورت حوالگی چاہتا ہے تاکہ پاکستانی قانون کے مطابق ان کے خلاف مقدمات چلائے جائیں تاہم برطانیہ اور یورپ پاکستان میں سزائے موت کے قانون کی وجہ سے ایسا کوئی معاہدہ کرنے سے گریزاں ہے ۔ شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم بیرون ملک ملزمان کی وطن واپسی چاہتے ہیں تو ہمیں ایسے فیصلے کرنے پڑیں گے ۔ 

تازہ ترین