• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ 2022، قطر کو پاکستان میں بنے فٹبال بطور تحفہ دینے کااعلان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے فیفا 2022ورلڈ کپ کیلئے قطر کو پاکستان میں بنے فٹبال بطور تحفہ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر قطر کے دورے سے دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہو گا ، ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے،نوجوانوں اور ہنر مند پاکستانیوں کیلئے قطر کے دروازے کھلیں گے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ امیر قطر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے،خطے کی صورتحال کے پیش نظر دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کا ملنا انتہائی اہم ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم کی او آئی سی اجلاس کے موقع پر مسلم ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں،وزیراعظم کے او آئی سی خطاب نے خطے میں امن کیلئے آگے بڑھنے کے راستے کا تعین کیا۔ انہوںنے کہاکہ امیر قطر کے دورے سے دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ کراچی پورٹ اور حماد پورٹ کے درمیان پاکستان کی 7ماہ میں 70فیصد برآمدات بڑھیں،امیر قطر نے پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
تازہ ترین