• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈانی : پکنک منانے کیلئے آنے والے دو افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے

حب(نامہ نگار)کراچی سے پکنک منانے کے لئے آنے والے دو افراد گڈانی کے پھوکاڑہ بیچ پر نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔دونوں افراد کورٹس (عدالت) کے ملازمین تھےتفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح کراچی سے پکنک منانے کے غرض سے آنے والے دو افرادگڈانی کے سمندر پھوکاڑہ بیچ پر لہروں کی نذر ہوگئے ۔ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں کو ایدھی کی ٹیم نے سمندرسے نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے گڈانی کے رولر ہیلتھ سینٹر منتقل کیا ڈوبنے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے اور کراچی کی کورٹس میں ملازم تھے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پکنک منانے کی غرض سے پھوکاڑہ بیچ گڈانی آئے تھے جانبحق ہونے والوں کی شناخت سید محمد ابراہیم آئی ٹی انچارج سٹی کورٹ اور سعید احمد جونیئر کلرک ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 5 سٹی کورٹ کراچی کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین