• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر :بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پی پی شہید بھٹو کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت محمد عیدن جتوئی، نیک محمد کورائی، ایڈوکیٹ قربان کلوڑ و دیگر کررہے تھے۔ مظاہرین نے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی ہے، دن بھر محنت و مشقت کے باوجود لوگوں کو جو رقم ملتی ہے اس سے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوگیا ہے، ہر چیز کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہے، ایک جانب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔

تازہ ترین