• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پاکستان کو سرفراز سے پیار ہے‘‘سماجی میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

لندن (نمائندہ خصوصی) لندن میں ایک نوجوان کے کپتان سرفراز احمد کے نازیبا الفاظ والی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا سرفراز احمد کی حمایت میں آگیا ہے۔ پاکستانی شائقین سرفراز احمد کی بہترین کارکردگی کا گن گانے لگے اور ٹوئٹر پر ’’پاکستان کو سرفراز سے پیار ہے‘‘ اور ‘‘ ہم سرفراز کے ساتھ کھڑے ہیں’’۔ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ ایک شخص نے سرفراز احمد کی بطور کپتان کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک تصویر شائع کی جس میں انہیں انڈر 19 ورلڈکپ، چیمپئنز ٹرافی 2017 اور پاکستان سپر لیگ 2019 کی ٹرافی اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین