• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کابہترین سبب ہے،ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور (نمائندہ جنگ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ بیت ا للہ کاحج قرب الہٰی کااہم ذریعہ ہے۔حج کی ادائیگی کے دوران ہرقسم کے گناہ سے اجتتاب،فسق وفجورسے بچاجائے۔اگرحج قبول ہوجائے اس کابدلہ صرف جنت ہے ۔حج مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کابہترین سبب ہے،حج نسل پرستی اورعلاقائی طبقات کے فرق کوختم کر نے کے لئے بہترین ذریعہ ہے۔ پروگرام میں مولانا قاری ظفرالحق چشتی،مفتی عمران حنفی،مولانا نواز احمدچشتی،مولانا ابوالحسن فدا حسین القادری،مفتی نذرفریدالقادری،قاری ریاض تونسوی ،قاری فیاض احمد، اورمقامی علماء کرام سمیت عامۃ الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تازہ ترین